20اگست سے پہلے حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہو سکتا ہے،رانا عاطف حمید

20اگست سے پہلے حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہو سکتا ہے،رانا عاطف حمید

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا عاطف حمید نے کہا ہے کہ وقت حکمرانوں کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور 20،اگست سے پہلے حکومت کا دھڑن تختہ ہوسکتا ہے،ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا حکمرانوں نے ریاستی جبرو تشدد کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کی سیاسی مقبولیت میں خود ہی اضافہ کیا ہے اوراب انہیں کوئی راستہ بھی محفوظ دکھائی نہیں دے رہا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے خاتمہ کے بعد دو سال کیلئے عبوری سیٹ اپ لایا جارہا ہے جو ملکی معاملات درست کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریگا،انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے بہت سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی پیش بندیوں میں مصروف ہیں اور بعض نے تومسلم لیگ(ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی اور عمران خان سے بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ بھی کیاہے،یہی وجہ ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کی حکومت کیساتھ جاری جنگ میں مسلم لیگ(ن) کے صرف چند لوگ ہی وزیر اعظم اور وزیر علیٰ پنجاب کو سپورٹ کررہے ہیں،انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاو¿ن موجودہ حکمرانوں کی سب سے بڑی غلطی تھی جو اقتدار سے علیحدگی کے بعد بھی انکے لئے درد سر بنا رہے گا،رانا عاطف حمید نے مزید کہا حکومت میڈیا کو اپنے حق میں استعمال کرنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال میں لارہی ہے جو قابل مذمت ہے، ماضی میں بھی میڈیا کی آزادی چھیننے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...