موجود ہ حالات میں ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا،راشدہ یعقوب
لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا انتشا ر پھیلانے کی کوشش کرنے والے ملک و قوم کے حال پر رحم کریں ۔ ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں بلکہ ملک کے لئے کام کرنے کا ہے ۔عمران خان انتشار پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کررہے ہیں ،وہ اہم شخصیت کی کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں،عمران خان چابی والے باوا ہیں جب ان کی چابی ختم ہوگی یہ باوا حرکت کرنا بند کردے گا ،عمران خان جمہوریت پر حملہ کرکے جمہوریت کی بحالی کیے لئے عوام کے لئے دی جانی والی قربانیاں ضائع کررہے ہیں،عمران خان خیبرپختون خواہ میں انقلاب کیوں نہیں لارہے ،خیبرپختون خواہ کے عوام تحریک انصاف سے آزادی چاہتے ہیں وہ عمران خان کی قیدسے نجات چاہتے ہیں،عمران خان جھوٹے ہیں اور ان کاکوئی بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے،عمران خان کی سیاست تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے ،عوام ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت کی بہتر کارکردگی کے نتیجہ میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بہتر ہوا ہے اور مختلف اداروں نے اس کی درجہ بندی کو بہتر قرار دیا ہے۔ معیشتوں کی درجہ بندی کے عالمی اداروں کے مطابق پاکستان کی معاشی کارکردگی و پالیسیوں میں تسلسل اور سیاسی استحکام سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں اس کی درجہ بندی مزید بہتر ہو جائے گی۔عمران خان کو پاکستان کی ترقی پسند نہیں۔