بحرانوں سے دوچار پاکستان کو پرویز مشرفکی ضرورت ہے،الطاف شاہد

بحرانوں سے دوچار پاکستان کو پرویز مشرفکی ضرورت ہے،الطاف شاہد

لاہور(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف آج بھی عوام کی دعاﺅں کامحورومرکز ہیںعوام کی اپنے قائد پرویز مشرف کے ساتھ والہانہ محبت ختم ہوئی نہ ہوگی جب بھی پاکستان میں شفاف انتخابات ہوئے توعوام اقتدار کی باگ ڈورپرویز مشرف کے ہاتھوں میں دیں گے سیاسی ومعاشی طورپر بحرانوں سے دوچار پاکستان اورمایوس پاکستانیوں کو مدبراورنڈرپرویز مشرف کی قیادت کی ضرورت ہے پرویزمشرف کوسیاسی کرداراداکرنے سے روکنا ملک دشمن اقدام ہے وہ پارٹی آفس میں اپنے قائد پرویز مشرف کی 71ویں سالگرہ کی پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے پاکستان ،برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا بھر پرویز مشرف کی سالگرہ کی تقریبات کااہتمام کیا گیاچودھری تبریز، اورھا چودھری ، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی،اورسیّدسلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ عہدحاضر میںپرویزمشرف سے زیادہ کوئی محب وطن سیاسی قیادت نہیں ہے پرویز مشرف اپنے وطن اورہم وطنوں کوکسی قیمت پرتنہا نہیں چھوڑسکتے ،وہ مرتے دم تک ملک عزیز کادفاع کریں گے پرویزمشرف کبھی میدان جنگ میں دشمن کے گولے بارود سے نہیں ڈرے توشریف برادران کے انتقامی ہتھکنڈوں سے کیوں خوفزدہ ہوں گے چودھری تبریز نے کہا کہ پرویزمشرف کوقومی سیاست سے دوررکھنا جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔انہوں نے بحیثیت صدر مملکت اپنے گرانقدر خدمات سے قومی سیاست پرانمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔نایاب زیدی نے کہا کہ کون ہے جو ہمارے قائدپرویزمشرف کوپاکستان سے دورکرنے کی جسارت کرے ۔پرویزمشرف اقتدار کے پیچھے نہیں اقتداران کے پیچھے بھاگتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...