اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب جاوید جہانگیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل

اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب جاوید جہانگیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب جاوید جہانگیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے عمران اقبال کو بطور اے جی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان کی طرف سے جاری تین صفحات کے تحریری حکم کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان کی طرف سے جاوید جہانگیر کی بطور اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا حکم معطل کرتے ہوئے عمران اقبال کو بطور اے جی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے یہ حکم عمران اقبال کی درخواست پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل کو اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی کا اختیار نہیں لیکن اس کے باوجود آڈیٹر جنرل نے عمران اقبال کا تبادلہ کرتے ہوئے جاوید جہانگیر کو اے جی پنجاب لگا دیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اے جی پنجاب کی تعیناتی کا اختیار صرف کنٹرولر جنرل اکاﺅنٹس کے پاس ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت جاوید جہانگیر کی بطور اے جی پنجاب تعیناتی کالعدم قرار دے، عدالت مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

نوٹیفکیشن معطل

مزید : علاقائی


loading...