یومِ آزادی کو یومِ احتجاج بنادیا گیاہے،،سہیل لاشاری

یومِ آزادی کو یومِ احتجاج بنادیا گیاہے،،سہیل لاشاری

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکام بالا پر زور دیا ہے کہ وہ ضروری رکاوٹوں کے لیے خالی کنٹینرز استعمال کریں کیونکہ آتش گیر مادے سے بھرے ہوئے کنٹینرز کسی سانحے کو جنم دے سکتے ہیں جبکہ تجارتی اشیاءسے بھرے ہوئے کنٹینرز رکاوٹوں کے لیے استعمال کرنے کی وجہ سے تاجروں کواربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بہت سے مقام پر رکاوٹوں کے لیے جو کنٹینرز رکھے گئے ہیں ا±ن میں انڈسٹریل کیمیکل موجود ہے جو تیزی سے آگ پکڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاجواز احتجاج کی سیاست معیشت کو بھاری نقصان پہنچاتی ہے ، اسی لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہلے ہی سیاسی جماعتوں سے اپیل کرچکا ہے کہ وہ اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ انہوںنے کہا کہ یومِ آزادی جوہمیشہ جوش و جذبے سے منایا جاتا تھا ا±سے یومِ احتجاج بنادیا گیا ہے جس سے عالمی برادری کو منفی پیغام ملے گا۔ عالمی ذرائع ابلاغ پاکستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں لہذا بہتریہی ہوگا کہ تمام سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کے ساتھ وابستگی کا ثبوت دیں۔

سہیل لاشاری

مزید : علاقائی


loading...