ملک میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

ملک میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ گیا ہے ۔ بار بار لوڈ شیڈنگ نے شدید حبس میں لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ صنعتی پہیہ تقریبا جام ہو کر رہ گیا ۔ شہروں میں چودہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔مرمت کے نام پر گزشتہ روز سے شہروں میں بھی تمام سب ڈویژنوں میں ایک ایک فیڈر بند کیا گیا جس سے ان علاقوں میں چھ سے اٹھ گھنٹے تک بجلی کی بندش رہی ۔شام کو لوڈ بڑھنے پر لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز نے اپنے درجنوں فیڈر بند کر دیئے ۔ گزشتہ روز صبح کے وقت صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں ہونے والی بارش بے درجنوں فیڈر ٹرپ ہو گئے لیسکو کے 66 فیڈر ٹرپ ہوئے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19570 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12460 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 7110 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

 بد ترین لوڈ شیڈنگ

مزید : علاقائی


loading...