سنی تحریک نے انقلاب مارچ میں شرکت کا کوئی اعلان نہیں کیا، ترجمان

سنی تحریک نے انقلاب مارچ میں شرکت کا کوئی اعلان نہیں کیا، ترجمان

لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سنی تحریک نے انقلاب مارچ میں شر کت کا کوئی اعلان نہیں کیاتاہم ملک میں آمرانہ نظام اب زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔نہتے عوام کے جان و مال سے کھیلنے والے حکمرانوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا ئےگا۔عوام کو ان کے بنیادی شہری حقوق کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔سیاسی جماعتوں کو مزاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئے۔آمریت نماءجمہوریت کی رخصت کا وقت آچکا ہے۔حکومت فوج کو بلا کر خود کو سیاسی شہید بنانا چا ہتی ہے ۔پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے عوامی تحریک کے کارکنان کےلئے تعزیت،اہلءخانہ سے مکمل ہمدردی کرتے ہیں۔حکومت کی جانب سے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے جمہوریت کو منہ چڑھانے کے مترادف ہے ۔حکومت کا رویہ غیر جمہوری ،غیر اخلاقی اور جابرانہ آمرانہ ہے ۔عوامی تحریک کی جانب سے دی جانے والی انقلاب مارچ میں شمولیت کی دعوت پر غورجاری ہے

سنی تحریک

مزید : علاقائی


loading...