آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا دوروزتک ٹرانسپورٹ بند کر نے کا اعلان

آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا دوروزتک ٹرانسپورٹ بند کر نے کا اعلان

لاہور ( اسد اقبال سے )آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے حکو مت پنجاب کی ہدایت پر بیرون شہر جانے والی تمام چھوٹی اور بڑی ٹرانسپورٹ آج سے دوروزتک کے لیے مکمل طور پر بند کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔ جس سے پاکستان بھر کے شہروں کوجانے والی انٹر سٹی ہزاروںگاڑیو ں کی بندش سے ٹرانسپورٹروں، ڈرائیور ، کنڈیکٹر ز، مکینک ، گریس مین ، پلے دار ، ہاکر ز اور سٹال ہو لڈرز کا کاروبار ختم اور بے روزگاری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ ٹول ٹیکس کی مد میں روزانہ کروڑو ں روپے کا نقصان حکو متی خزانہ کو بر داشت کر نا پڑے گا ۔علاوہ ازیں پنجاب بھر میںپکڑے گئے کنٹینرز اور لوڈر گاڑیو ں میں موجو د اشیائے خوردو نوش کے خراب ہو نے سے اربو ں روپے نقصان کا اندیشہ بھی لا حق ہوگیا ہے ۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے کنٹینرز میں مو جو د سامان خراب ہو نے کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکو مت پر عائد کی ہے اور کہا ہے کہ نقصان کی رقم تاجروں کو حکو مت ادا کر ے گی جس کے لیے حکومتی نمائندو ں کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق آزادی اور انقلاب مارچ جو 14اگست کو کیا جارہا ہے حکو مت نے دو نو ں سیا سی پارٹیو ں کے کارکنو ں کو لاہور آمد سے روکنے کے لیے لاہور کے داخلی و خارجی راستو ں پر آ ج کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جائے گا اور اس سلسلہ میں پنجاب حکو مت نے ٹرانسپورٹ یو نین کو باآور کر وا دیا ہے کہ لاہور سے باہر جانے والی تمام انٹر سٹی بسو ں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بند کر دیا جائے ۔جس کے لیے تمام اسٹینڈز آج بند رہے گے جس کی حمایت ٹرانسپورٹ یو نین نے بھی کر دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی گاڑیا ں بند ہو نے سے ٹول پلازہ ، پر چی اور پارکنگ فیس کی مد میں حکو متی خزانہ کو روزانہ کروڑوں روپے نقصان کا سا منا کر نا پڑے گا ۔ جبکہ حکومت کی جانب سے کنٹینرز اور لو ڈر گاڑیا ں سرکاری تحویل میں لینے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کو روزانہ فی کنٹینرز 10ہزار روپے کرایہ ملٹی نیشنل کمپنیو ں کو ادا کر نا پڑ تا ہے ۔ جس سے گڈ ز ٹرانسپورٹرز میں بھی تشو یش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پاکستان سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے مر کز ی جنرل سیکر ٹری طارق نبیل اور آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر اعظم نیازی نے کہا کہ حکو متی ہدایت کے مطابق آج سے لاہور سے جانے اور آنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی جس سے نہ صر ف ٹرانسپورٹرز کا کاروبار منجمند ہو گا بلکہ فارورڈنگ ایجنسیو ں ، مکینک ، گریس مین ، پلے دار ، ہاکر ز ، سٹا ل ہو لڈرز ودیگر کا کاروباری پہیہ رک گیا ہے ۔ انھو ں نے بتا یا کہ لاہور کے بس اسٹینڈ سے اسلام آباد جانے والی ایک گاڑی کا سر کاری خر چہ 1600روپے بنتا ہے اور روزانہ 4سے 5ہزار مسافر گاڑیاں ملک بھر میں جاتی ہیں ۔جس سے صر ف حکو متی خزانہ کو یو میہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا ۔ ٹرانسپورٹروں کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کوروکنے کے لیے پنجاب بھر میں کنٹینرز حکومتی ایماءپر پکڑے گئے ہیں جن میں اربو ں روپے کی اشیائے خوردو نوش اور اشیائے ضروریہ ہیں جن کے خراب ہو نے کا اندیشہ بھی ہو گیا ہے انھو ں نے کہا کہ کنٹینرز میں مو جو د سامان کے نقصان کی ذمہ دار حکو مت پنجا ب ہو گی ۔

 آل پاکستان ٹرانسپورٹ ا

 

مزید : علاقائی


loading...