پی یو جے کا ہیلی کیم کوریج پر پابندی کیخلاف ڈی سی اوز کو لیگل نوٹس

پی یو جے کا ہیلی کیم کوریج پر پابندی کیخلاف ڈی سی اوز کو لیگل نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب یونین جرنلسٹس نے ایئرپورٹس،ہسپتالوں ،خصوصی عدالتوں سمیت ہیلی کیم کوریج پر پابندی کے خلاف صوبہ بھر کے ڈی سی اوز اور دیگر متعلقہ حکام کو لیگل نوٹس بھجوادیئے ہیں۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھیجے گئے نوٹسز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19-A کے تحت شہریوں کو آزادی رائے اوراطلاعات تک رسائی کاحق عوام کودیا گیا ہے ۔ موجودہ حکومت نے جہاں پورے پاکستان میں کنٹینرز لگا کر پاکستانی عوام کے حقوق پامال کئے ہیں وہاں ہیلی کیم کے ذریعے میڈیا کوریج پر ڈی سی اوز نے غیر قانونی طور پر پابندی لگا دی ہے اِسی طرح ائیر پورٹس، ہسپتالوں اور سپیشل عدالتوں میں میڈیا رپورٹنگ اور کوریج کی اجازت نہیں دی جارہی جو کہ نا صرف غیر قانونی ہے اور بلکہ غیر آئینی بھی ہے لہذا فوری طور پر یہ پابندیاں ختم کی جائیں بصورت دیگر پنجاب یونین آف جرنلسٹس عدالت میں اِن پابندیوں کیخلاف دروازہ کھٹکھٹائے گی۔

لیگل نوٹس

مزید : علاقائی


loading...