الیکشن نظام میں اصلاحات کیلئے وزیراعظم کو اہم اقدام اٹھانا ہوگا،احمد لدھیانوی

الیکشن نظام میں اصلاحات کیلئے وزیراعظم کو اہم اقدام اٹھانا ہوگا،احمد ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)الیکشن نظام میں اصلاحات کے لیے وزیراعظم کو اہم اقدام اٹھانا ہوگا،احتجاج ہرکسی کا جمہوری حق ہے،جسے بزور طاقت نہیں چھینا جاسکتا،جشن آزادی کے دن احتجاج کے نام پر فسادات ہوئے تو پوری قوم کے لیے المیہ ہوگا،عمران خان اپنے سیاسی ایجنڈے کوہائی جیک نہ ہونے دیں،طاہر القادری کا ایجنڈا ہرمحب وطن جماعت اور ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے،وزیراعظم عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کریں،ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے علماءوفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ جمہوری دورحکومت میں ہر فرد اور ہر جماعت کو آئینی حق حاصل ہے کہ وہ احتجاج کرسکتی ہے،جنرل الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ،جس کے لیے الیکشن ٹربیونل بنائے گئے تھے ،وقت مقررہ کے باجود ابھی تک دھاندلی کیسز چل رہے ہیں،عمران خان کا دھاندلی کے لیے حکومت سے احتجاج درست عمل ہے ،لیکن عمران خان یاد رکھیں کہ اگران حالات میں کوئی ایسا اقدام اٹھا لیا گیا جس سے جمہوریت کو ڈی ریل کردیا گیا تو یہ ملک و قوم کے لیے المیہ ثابت ہوگا،اگر کوئی ایسی قوت اقتدارپر آگئی تو عمران خان کا احتجاجی حق بھی باقی نہیں رہے گا،علامہ لدھیانوی نے کہاکہ وزیراعظم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عمران خان سے مذاکرات کامیاب بنائیں ،اگر جشن آزادی کے دن کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ رونما ہوتاہے تو یہ پوری قوم کے لیے المیہ ہوگا۔

احمد لدھیانوی

مزید : علاقائی


loading...