عمران خان اچھے کرکٹر تھے لےکن سیاست میں ان کا قد بہت چھوٹا ہے، ریاض کیا نی

عمران خان اچھے کرکٹر تھے لےکن سیاست میں ان کا قد بہت چھوٹا ہے، ریاض کیا نی

لاہور(انویسٹی گیشن سیل)ممبر الیکشن کمیشن ریاض کیا نی نے عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے تمام الزامات کو سفید جھوٹ قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ووٹروں سے ہمدردی ہے جنہوں نے ان کو رکن قومی اسمبلی منتخب کیا ہے ۔عمران خان اچھے کرکٹر تھے لےکن سیاست میں ان کا قد بہت چھوٹا ہے۔شریف برادران کا لیگل ایڈوائزر میر ے لئے ایک جھٹکا ہے میں شریف برادران کا لیگل ایڈوائزر رہا ہوں اور نہ ہی کبھی ان کی کسی کیس میں حمایت کی ہے۔جب میں جج تھا کو کسی بھی معتبر جج سے پوچھ لیا جائے میرے متعلق کوئی منفی بات سامنے نہیں آئے گی۔11اگست کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ طارق قادری نے تمام الزامات کی تردید کی ہے کہ پرویز ملک نے کبھی مجھ سے کوئی مطالبہ نہیں کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دنیا کو شرمناک کہنا عمران خا ن کا شوق ہے 2007میں مجھے جب ہائی رائیز بلڈنگ کا چئیرمین لگایا گیا اس وقت میری تقرری شریف برادران نے نہیں کی تھی کیونکہ وہ خود جلاوطنی کی سزا کاٹ رہے تھے۔2009میں وفاقی سیکرٹری قانون لگائے جانے پر میں نے مذکورہ سیٹ سے استعفی ٰ دیا تھا۔الزامات پر حیرانگی ہوئی کہ جیتنے والوں نے مجھے شاباش دی۔ریاض کیا نی نے مزید کہا کہ مجھ پر لگائے جانیوالے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں جن میں کچھ صداقت نہیں ہے۔

مزید : علاقائی


loading...