نجم سیٹھی نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا

نجم سیٹھی نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)دھاندلی کے الزامات کیخلاف سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج کی معذرت کے بعد ڈیوٹی سیشن جج نے معاملہ ایڈیشنل سیشن جج یاسر ندیم رزاق کو بھجوا دیا ، جنہوں نے نجم سیٹھی کے وکیل کو دلائل کیلئے آج 13اگست کوطلب کر لیاہے ۔ڈیوٹی سیشن جج ارشد علی کی عدالت میں نجم سیٹھی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا، نجم سیٹھی کے وکیل بیرسٹر عثمان جی راشد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے بیانات کی وجہ سے نجم سیٹھی کی بدنامی ہوئی ، دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ثابت کریں کے جنرل الیکشن کے دوران نجم سیٹھی دھاندلی میں ملوث قرار پائے ہیں،اگر وہ ثابت نہیں کر سکتے تو تحریری طور پر معافی مانگیں ورنہ ایک ارب تین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں، ڈیوٹی سیشن جج نے دعوی سماعت کےلئے ایڈیشنل سیشن جج عارف محمود خان کو بھجوایا مگر انہوں نے سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد کیس سماعت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج یاسر ندیم رزاق کو بھجوا یا گیاجنہوں نے ابتدائی بحث کے لئے نجم سیٹھی کے وکیل کوآج بدھ کو طلب کر لیا۔
نجم سیٹھی

مزید :

علاقائی -