لاہور سے عازمین حج کی روانگی 28اگست سے شروع ہو گی

لاہور سے عازمین حج کی روانگی 28اگست سے شروع ہو گی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)لاہور سے عازمین حج کی روانگی 28اگست سے شروع ہو گی ۔ حاجی کیمپ لاہور میں تمام متعلقہ محکمے 20اگست تک اپنے انتظامات مکمل کرلیں گے۔ متعلقہ بینک اور ائر لائنیں حج آپریشن کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل اپنے بوتھ قائم کریں گی اور عازمین حج کے بیٹھنے کے لئے ان کے سامنے شیڈ اور نشستوں کا انتظام کیا جائے گا ۔ بجلی کی متبادل سپلائی کے لئے جنریٹرز اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ڈسپنسرکا بندوبست ہو گا ۔ حاجی کیمپ کے اندر اور گردو نواح میں فول پروف سیکورٹی کا انتظام کیا جائے گا اور25اگست سے یکم اکتوبر تک پولیس کی نفری‘ بم ڈسپوزل سکواڈ‘ فائر بریگیڈ کا عملہ اورعازمین حج کی معاونت اور خدمت کے لئے بوائے سکاﺅٹس کا 60رکنی دستہ مستقل طور پر خدمات انجام دے گا یہ فیصلے گزشتہ روز ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک کی زیر صدارت حج آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لےنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کئے گئے جس میں بینکوں‘ ائرلائنوں ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور‘محکمہ صحت ‘سول ایوی ایشن اتھارٹی ‘پولیس ‘ اینٹی نارکوٹکس فورس‘ٹریفک پولیس ‘ واسا ‘ ائر پورٹ سیکورٹی فورس اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی -اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حاجی کیمپ آنے والی تمام گاڑیوں کی سکیننگ کی جائے گی ‘ مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیا جائے گا اور آنے والوں کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے سکیننگ کی جائے گی ۔ کسی ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں ریسکیو 1122ایمبولینس سروس مہیا کرے گا ۔ فائر بریگیڈ کا عملہ اور گاڑیاں حج آپریشن کے دوران 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گی ‘حاجی کیمپ لاہور اور ائر پورٹ پر ایک ایک عارضی ڈسپنسری بھی قائم کی جائے گی جہاں ضروری طبی سہولتیں مہیا کی جائیں گی -اسکے علاوہ سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلی فلائٹ کی روانگی کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کرے گی -

مزید : علاقائی


loading...