شہبازشریف کا اسلام آباد راولپنڈی میٹروبس پراجیکٹ پر کام کے دوران جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کے لیے 10،10لاکھ روپے کی مالی امدادکا اعلان

شہبازشریف کا اسلام آباد راولپنڈی میٹروبس پراجیکٹ پر کام کے دوران جاں بحق ...


لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اسلام آباد راولپنڈی میٹروبس پراجیکٹ پر کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 2مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوارخاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کے لئے 10،10لاکھ روپے کی مالی امدادکا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج معالجے کی بہترین مفت سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...