سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم گلو بٹ کی ضمانت منظور

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم گلو بٹ کی ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران شہریوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث پولیس کے ٹاﺅٹ گلو بٹ کی ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس افتخار حسین شاہ اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت شروع کی تو گلو بٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیصل ٹاﺅن پولیس نے گلو بٹ کیخلاف انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جن شہریوں کی گاڑیاں ٹوٹی ہیں ان میں سے کسی نے بھی گلو بٹ کیخلاف مقدمہ درج نہیں کروایا، گلو بٹ سے ایک ڈنڈا برآمد ہوا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ گلو بٹ کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا اس لئے دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہوتی، انہوں نے استدعا کہ عدالت گلو بٹ کی ضمانت منظور کرے، عدالت نے پولیس ریکارڈ دیکھنے اور دلائل سننے کے بعد گلو بٹ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 ضمانت منظور

مزید : علاقائی


loading...