پندرہ اگست سے تبادلوں پر پابندی ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر کے دفتر میں ٹرانسفر پوسٹنگ کےلئے آئے لیکچرار ،اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ پرفیسرز اور پرفیسرز کا رش

پندرہ اگست سے تبادلوں پر پابندی ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر کے ...

لاہور(انویسٹی گیشن سیل)پندرہ اگست سے ہائیر ایجوکیشن میں تبادلوں پر پابندی لگا دی جائے گی جس کے پیش نظر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر کے دفتر میں ٹرانسفر پوسٹنگ کےلئے آئے لیکچرار،اسسٹنٹ اور ایسوسی ایٹ پرفیسرز اور پرفیسرز کا رش لگ گیا۔تفصیلات کیمطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تقرر و تبادلوں پر لگائی جانیوالی پابندی جون میں اٹھائی تھی او ر گرمیوں کی چھٹیوں میں لیکچراز اور پرفیسرز کو تبادلوں کی اجازت دی تھی۔ہائیر ایجوکیشن نے چھٹیوں کے ختم ہوتے ہی تبادلوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے جس پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں گریڈ 16,،17،18اور19کے لیکچراز،اسسٹنٹ پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرز اورپرفیسرز ایک جگہ سے دوسری جگہ تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...