نوازشریف کی تقریر سے قبل بک میکر بھی میدان میں نکل آئے

نوازشریف کی تقریر سے قبل بک میکر بھی میدان میں نکل آئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم نوازشریف کی تقریر سے قبل بک میکر بھی میدان میں نکل آئے اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سمیت عوامی تحریک کو فری ہینڈ دینے یا نظربندی کے حوالے سے لاکھوں روپے کا جواءلگادیا ۔گزشتہ روزیہ بازگشت بھی سنائی دی کہ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں جوا ءلگانے والے سٹہ بازسیاست کے میدان میں بھی جواءلگانے کے لئے آگئے اور بعض سٹہ باز کا خیال تھاکہ وزیر اعظم نواز شریف عمران خان اور طاہرالقادری کو لانگ مارچ کرنے کا فری ہینڈ دیں گے جبکہ بعض کاخیال تھا کہ دو نوں رہنماﺅں کو نظر بند کردیا جائے گا لیکن چند سٹہ باز عمران خان کو فری ہینڈاور طاہرالقادری کو نظر بندکرنے پر جواءلگاتے رہے اس طرح منگل کے روز سٹہ بازو نے وزیر اعظم کی تقریر پر جواءلگایا ۔

بک میکر

مزید : علاقائی


loading...