جاوید ہاشمی پھر باغی ہو گئے آزادی مارچ سے علیحدہ گی ،ملتان روانہ

جاوید ہاشمی پھر باغی ہو گئے آزادی مارچ سے علیحدہ گی ،ملتان روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                   اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماءجاوید ہاشمی نے اپنے آپ کو آزادی مارچ سے علیحدہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی اس فیصلے کے بعد اسلام آباد سے واپس ملتان روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے مستعفی ہونے، ٹیکنو کریٹس کی حکومت کے قیام اور پھر الیکشن کا مطالبہ جاوید ہاشمی کی آزادی مارچ سے علیحدگی کی وجہ بنا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب اور انتخابات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کے اعلان کے باوجود تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان نے ہر صورت آزادی مارچ کرنے کا اعلان کیا تاہم اس فیصلے پر جاوید ہاشمی کو تحفظات ہیں اور ان 2 وجوہات کی بناءپر ہی انہوں نے خود کو آزادی مارچ سے الگ کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اسلام آباد سے واپس ملتان روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -