بہترین عوامی لیڈروں میں محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف سرفہرست

بہترین عوامی لیڈروں میں محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف سرفہرست

لاہور ( این این آئی) پلڈاٹ عوامی سروے کے مطابق بہتر اور بہترین عوامی لیڈرز میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ایک مرتبہ پھر 57فیصد ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف 53 فیصد ریٹنگ کے ساتھ مقبولیت میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔عمران خان تیسرے نمبر پر رہے۔ ملک بھر میںچاروں صوبوں کے دیہی اور شہری علاقوں کے 3065 شہریوںکے سیمپل سروے میں طاہرالقادری کو 72 فیصد افراد نے برے یا بدترین لیڈر قرار دیا۔ برے لیڈروں کی فہرست میں جنرل پرویزمشرف کو 62 فیصد افراد نے بدترین لیڈرقرار دیا ہے۔ پلڈاٹ سروے میں 63 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ مئی 2013ءمیں ہونے والے عام انتخابات مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ تھے۔ پلڈاٹ سروے میں 67فیصد شہریوں نے جمہوریت کو پاکستان کے لئے بہترین نظام حکومت قرار دیا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...