گل احمد نے یوم آزادی کے موقع پر جدید ڈیزائن متعارف کروادئیے

گل احمد نے یوم آزادی کے موقع پر جدید ڈیزائن متعارف کروادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف ٹیکسٹائل گروپ گل احمد یوم آزادی کے موقع پر جشن منانے میں فخر محسوس کررہا ہے۔ اس موقع کی مناسبت کے لحاظ سے گل احمد آئیڈیاز پر مجموعی برانڈز کی ای اسٹور www.gulahmedshop.com کے ذریعے ملک بھر میں آن لائن اپنی اشیاءدستیاب کی ہیں تاکہ عوام گھر بیٹھے یہ اشیاءخرید سکیں، خصوصی طور پر ”کیپسول کلیکشن“ جو کہ 8 جدید ڈیزائنز میں دستیاب ہے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے گل احمد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زیاد بشیر نے کہا کہ ہم خدمت کے جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے اور ملک کی عوام کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے اپنی اشیاءتیار کرتے ہیں جو کہ پورے ملک میں اور پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہےں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم روایتی اور ثقافتی ڈیزائن کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کی پسند اور ناپسند کا خیال رکھتے ہیں اور اس میں جدت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ہماری برانڈز کو مقامی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پسند کیا جائے۔ اور اسی آئیدےے کو سامنے رکھتے ہوئے اس مرتبہ یوم آزادی کی مناسبت سے نئے اورجدید ڈیزائن متعارف کرائے ہیں۔ یہ خصوصی طور پر روایتی حب الوطنی اور پاکستان کی تاریخی ثقافت ، رنگ اور ڈیزائنز کے ساتھ موجود ہیں۔ جن میں سبز، سفید اور دیگر رنگ نمایاں ہیں، جن میں کڑھائی لان اور کیمبرک کے کُرتے خصوصی طور پر یوم آزادی کی مناسبت سے XS-SL کرتے تیار کیے گئے ہیں جو کہ یوم آزادی کی مناسبت سے دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ گل احمد ایک جامع ٹیکسٹائل کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اور پچھلے 50 سال سے زائد عرصے سے ملک کی خدمت کررہا ہے۔

 

مزید :

علاقائی -