پنجاب بار کونسل نے سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑاور چھاپوں کے خلاف آج صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دیدی

پنجاب بار کونسل نے سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑاور چھاپوں کے خلاف آج صوبہ بھر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل نے لانگ مارچ روکنے کے لئے سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑاور چھاپوں کے خلاف آج 13اگست کو صوبہ بھر میں وکلاءکو ہڑتال کی کال دے دی ۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین احمر حسین چیمہ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی طاہر نصر اللہ وڑائچ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ وکلاءکو بھی ہراساں کررہی ہے ۔احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے جس سے روکنے کے لئے ریاستی طاقت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔اس صورتحال کے پیش نظر پنجاب بار کونسل نے احتجاج کے طور پر صوبہ بھر میں وکلاءکو ہڑتال کی کال دی ہے ۔آج 13اگست کو وکلاءہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -