پروٹیکٹر سے چھوٹ نہ مل سکی پنجاب کے چیئرمین سمیت34 حج آرگنائز کو آف لوڈ کر دیا

پروٹیکٹر سے چھوٹ نہ مل سکی پنجاب کے چیئرمین سمیت34 حج آرگنائز کو آف لوڈ کر دیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کی تیاریوں کے لیے جانے والے حج آرگنائزر کوپروٹیکٹر سے چھوٹ نہ مل سکی پنجاب کے چےئرمین سمیت 34حج آرگنائزر کو پھر آف لوڈ کر دیا گیا، وزارت مذہبی امور کی درخواست اور ایف آئی اے کے ڈی جی کی رضا مندی کے باوجود لاہور ائیر پورٹ کی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ پروٹیکٹر کے بغیر کسی کے بغیرکسی کو جانے دینے پر راضی نہ ہو سکی، دو سو سے زائد حج آرگنائزر سعودیہ پہنچ گئے،سعودی قونصلیٹ نے حج آرگنائزر کو زیارت العمل کا ویزہ حج امور کی تکمیل کے لیے جاری کیا ہے ملازمت کرنے نہیں جا رہے سعودی قونصلیٹ کا موقف سامنے آنے کے بعدایف آئی اے حکام نے ملک بھر کے ائیر پورٹ کو ہدایات جاری کر دیں ،پروٹیکٹر کا مطالبہ نہ کیا جائے،یاد رہے حج آرگنائزر کو صرف لاہور ائیر پورٹ والوں نے روکا اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ ،کراچی کے حج آرگنائزر معمول میں گئے

مزید : علاقائی


loading...