اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی مفلوج بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی چودھری نثار

اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی مفلوج بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی چودھری ...

                     اسلام آباد (خصو صی رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں کا احترام کیا جائے گا لیکن امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔ اسلام آباد پر دھاوا بولنے اور اس کے شہریوں کی زندگی کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پرتشدد ہجوم کو اجازت دی تو ہر چند ماہ بعد ایسا ہوگا۔ 14 اگست سے ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ اسلام آباد میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ چودھری نثار علی خان نے ہدایت جاری کی کہ عوام کے جان و مال کی خصوصی حفاظت کی جائے۔ جڑواں شہروں کی انتظامیہ میں باہمی تعاون ہونا چاہیے۔ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے

چودھری نثار

 

مزید : علاقائی


loading...