حکومتیں ،حکمرانوں کی غلطیوں سے جاتی ہیں ، گیلانی

حکومتیں ،حکمرانوں کی غلطیوں سے جاتی ہیں ، گیلانی
حکومتیں ،حکمرانوں کی غلطیوں سے جاتی ہیں ، گیلانی

  


کراچی(این این آئی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومتیں جلسوں سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی غلطیوں سے جاتی ہیں ، میں وزیر اعظم ہوتا تو عمران خان اور طاہر القادری کا اسلام آباد میں استقبال کرتا ،جمہوریت ، آئین اور ملک ہمارا ہے ،ڈکٹیٹروںنے73 کے آئین میں اتنی تبدیلیاں کہ اسکاچہرہ مسخ ہوگیا،ہم نے73 کاآئین بحال کیا،جس سے بھٹواوربینظیر کی روح کو خوشی ہوئی ہوگی، حکومت کو تحمل سے کام لینا چاہیے ،ماڈل ٹاﺅن جیسا سانحہ نہیں ہو نا چاہیے تھے۔وہ منگل کو سٹی کورٹ میںکراچی بار سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر کراچی بار کے صدر بیرسٹر صلاح الدین اور دیگر وکلاءرہنماءبھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے جلسے اور لانگ مارچ سے ہمارے دور میں کوئی آسمان نہیں ٹوٹا تھا،ہم نے طاہر القادری اور دھرنے کے شرکاءکو تمام سہولتیں فراہم کی تھی جبکہ دھرنے کے مقام پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے بھی احکامات جاری کیے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم ہوتا تو عمران خان اور طاہر القادری کا اسلام آباد میں استقبال کرتا ،کیو نکہ حکومتیں جلسوں سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی غلطیوں سے جاتی ہیں ۔حکومت کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔

گیلانی

 

مزید : علاقائی


loading...