سب کاایجنڈا حکومت کا خاتمہ ہے،شیخ رشید

سب کاایجنڈا حکومت کا خاتمہ ہے،شیخ رشید
سب کاایجنڈا حکومت کا خاتمہ ہے،شیخ رشید

  


لاہور(اے این این) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے نواز شریف سے نجات کے سوا ہمارا کوئی مطالبہ نہیں،یک نکاتی ایجنڈا حکومت کا خاتمہ ہے،حکمرانوں نے اپنی قبر کھود لی ہے،مجھے، عمران خان، طاہر القادری اور چوہدری برادران کو گرفتار کرنے کا پلان کامیاب نہیں ہوگا۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں بلکہ ملک سے ایک خاندان کا قبضہ چھڑانے کے لئے 14 اگست کو مارچ کر رہے ہیں، موجودہ حکمران فوجی بیرکوں اور نرسریوں سے نکل کر آج جمہوریت کے چیمپین بننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اصل میں انہوں نے اپنی قبر کھود لی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے مجھے، عمران خان، طاہر القادری اور چوہدری برادران کو گرفتار کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے، ہمارے خلاف آج یا کل کریک ڈان ہو گا لیکن ان لوگوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہارے ہوئے حکمران اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،

 شیخ رشید

مزید : علاقائی


loading...