عمران کی دعوت پر لاہور آیا ہوں، دستی

عمران کی دعوت پر لاہور آیا ہوں، دستی
 عمران کی دعوت پر لاہور آیا ہوں، دستی

  


لاہور( نمائندہ خصوصی) مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا کر رکھ دیا گیا ہے ہم نظام بدلنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں جنوبی پنجاب سے لاکھوں افراد آزادی مارچ میں شرکت کرنا چاہتے ہیںمگر رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی دعوت پر لاہور آیا ہوں پولیس نے لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں دی اور اپنے کارکنان کے ساتھ بس چلا کر مظفر گڑھ سے لاہور پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں ہمارے قافلے کو مظفرگڑھ میں بھی روکا گیا اور پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی بھی کی اس کے بعد قافلے کو قصور میں بھی روک لیا گیا تھا اور سڑک کنٹینر لگا کر بند کردی گئی جس کے بعد کارکن پیدل چل کر لاہور پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ایک طرف تو مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف اوچھے ہتھکنڈے بھی استعمال کر رہے ہیں۔

جمشیددستی

مزید : علاقائی


loading...