حکومت نے عوام کومحصورکردیا، پرویز خٹک

حکومت نے عوام کومحصورکردیا، پرویز خٹک
حکومت نے عوام کومحصورکردیا، پرویز خٹک

  


 پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب عوام کو اپنے گھروں اور گلی محلوں میں محصور کرکے انہیں پٹرول اور ٹریفک کے علاوہ دیگر بنیادی شہری سہولیات کے لیئے ترسا ر ہے ہیں ، سیاسی کارکنوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی پکڑ دھکڑ اورتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومتیں دھاندلی سے بر سر اقتدار آئی ہیں جن کے ٹھوس ثبوت اور شواہد جمع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو ناکام قرار دینے والے ہمارے مخالفین کا معیار دراصل کرپشن ہی ہے جو جتنی زیادہ کرپشن کرتاہے اتنا ہی کامیاب کہلاتا ہے۔ دھاندلی سے حاصل کی گئی کامیابی پر لعنت بھیجتے ہیں ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہم عوام کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں اور عمران خان کی شکل میں ہمیں اپنا لیڈر اور غریب عوام کا مسیحا مل چکا ہے۔ اگر انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی نہ ہوتی تو عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہوتا۔

پرویز خٹک

مزید : علاقائی


loading...