زمان پارک پر دن بھر کارکنوں کی بھاری تعداد موجود رہی،ملی اور پارٹی نغمے دن بھر چلتے رہے

زمان پارک پر دن بھر کارکنوں کی بھاری تعداد موجود رہی،ملی اور پارٹی نغمے دن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر گزشتہ روز دن بھر کارکنوں کی بڑی بھاری تعداد موجود رہی،علاوہ ازیں مختلف سینئر سیاستدا نوں کی آمد اور عمران خان سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہا ،دن کے وقت شدید گرمی اور حبس کے باعث کارکن پسینے سے شرابور ہوتے رہے دوپہر ایک بجے کے قریب جب بارش کا سلسلہ شروع ہوا کارکن خیموں اور درختوں کے نیچے پناہ لے کر بھیگنے سے بچتے رہے تاہم تمام ٹینٹ ،کرسیاں ،قالین اور دیگر سامان بھیگ گیا ۔اس موقع پرملی اور پارٹی نغمے دن بھر چلتے رہے اور کارکن بھنگڑے ڈالتے اور رقص کرتے رہے ۔سکیورٹی کے انتظامات دوسرے روز بھی انتہائی ناقص رہے دونوں واک تھر و گیٹ گزشتہ روز بھی خراب رہے صرف ایک مقام پر کارکنوں کی تلاشی لی جاتی رہی جبکہ دیگر مقامات سے لوگ ہر خاص و عام بغیر کسی رکاوٹ کے پنڈال میں داخل ہوتا رہا ۔
پارٹی نغمے

مزید :

علاقائی -