2 مقامات پر آتشزدگی ، فیکٹری میں پر اثرار طور پر ڈیپارٹمنٹل سٹور شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

2 مقامات پر آتشزدگی ، فیکٹری میں پر اثرار طور پر ڈیپارٹمنٹل سٹور شارٹ سرکٹ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)2 مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات ،علاقوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ،حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آصف کالونی میں سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری میں پراسرار طور پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جبکہ گارڈن ٹاؤن کے علاقہ برکت مارکیٹ کے ڈیپارٹمنٹل سٹورمیں بجلی کے شارٹ کٹ سے آگ لگ گئی ۔تفصیلات کے مطابق شالامار کے قریب سکھ نہر کے علاقہ میں واقع آصف کالونی میں موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے فیکٹری میں موجود مشینوں سمیت تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے عمارت کی بنیادیں ہلا دیں جس کی وجہ سے فیکٹری کی دیواریں گر گئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی محنت سے آگ پر قابو پا لیا۔فیکٹری کے مالک محمد زوہیب اور اس کے بھائی محمد طاہر نے نمائندہ \"پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری میں آگ کی وجہ سے فیکٹری کا تمام سامان جل گیا ہے البتہ مشینیں بچ گئی ہیں جو کہ تھوڑی سی مرمت کے بعد استعمال کے قابل ہو جائیں گی۔باقی سامان کی مالیت ایک محتاط اندازے کے مطابق 25لاکھ کے قریب تھی کیونکہ فیکٹری میں کئی ایئر کنڈیشن اور دیگر سامان موجود تھاانہوں نے مزید بتایا کہ ہماری کی گئی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں لگی تھی بلکہ کسی نے پلاننگ سے لگائی تھی۔اس حوالے سے ہم نے تھانہ باغبانپورہ میں درخواست دے دی ہے ۔دوسرا واقعہ گا ر ڈ ن ٹا ؤ ن کے علاقہ برکت مارکیٹ کے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں پیش آیا آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہوگیاجبکہ امدادی کاموں میں ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوگیاپو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آ غا زکردیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق گا ر ڈن ٹا ؤ ن برکت مارکیٹ کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں گز شتہ روز نو بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس سے دھوئیں کے بادل دور دور تک پھیل گئے۔ فائر فائٹرز کی آٹھ گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کاروائی میں حصہ لیا۔ آدھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل دیر تک جاری رہا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -