شاہدرہ ،محلہ داروں کا نو جوان پر تشدد ،مار مار کر بے ہوش کر دیا

شاہدرہ ،محلہ داروں کا نو جوان پر تشدد ،مار مار کر بے ہوش کر دیا


لاہور(کر ائم سیل) شاہدرہ کے علا قہ میں چو ک پر کھڑ ے ہو نے پر محلہ داروں کا نو جوان پر تشدد ،مار مار کر بے ہوش کر دیا ۔متا ثرہ نو جوان انصاف کے حصول کے لئے ڈی ایس پی شاہدرہ کے آفس میں درخواست لے کر پہنچ گیا۔کارروائی کر وائی تو انجام کے خودذمہ دارہو گے، ملزمان کی نو جوان کو دھمکیاں۔تفصیلا ت کے مطا بق شاہدرہ کے علاقہ یوسف پارک کے شان عباس کو محلہ داروں عرفان اور وقاص نے گزشتہ روز گلی میں کھڑا ہو نے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ متا ثر ہ نو جوان نے ڈی ایس پی کے دفتر میں روزنامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ئے کہا کہ ملزمان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنا کر سخت زیادتی کی ہے ، اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے ۔تھا نے میں درخواست دینے کے لئے آتے وقت بھی ملزمان نے مجھے کار روائی کر وا نے پر قتل کی دھمکیاں دی ہیں ،مجھے ان سے جا ن کا بھی خطرہ ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...