ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق


ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے ایک اور نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 2ہو گئی ۔تفصیلات کیمطابق پرانہ ننکانہ کے رہائشی محنت کش نیامت علی کا 15سالہ بیٹا نواحی گاؤں بلاول کوٹ کے ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا اور وہ ٹیوب ویل کے تالاب میں تیرتے ہوئے دیواروں سے ٹکرا کے بری طرح زخمی ہوگیا جبکہ ایک روز قبل نواحی گاؤں آدم پور کا رہائشی چھ بچوں کا باپ عبدالحمید ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ نواحی گاؤں کوٹ لعب داس میں بجلی کی تار لگاتے ہوے 15سالہ ظہیر شہادت بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

مزید : علاقائی


loading...