فیصل آباد، لاکھوں کے ڈاکے ، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

فیصل آباد، لاکھوں کے ڈاکے ، مزاحمت پر ایک شخص زخمی


فیصل آباد (بیورورپورٹ)نامعلوم مسلح ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ مختلف علاقوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ایک درجن موٹر سائیکل اہلکار اور قیمتی اشیاء لیکر چلتے بنے چک 488گ ب میں واردات کے دوران ایک شخص محمد طارق کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرارہو گئے تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ 230ر. ب میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے عبدالقدیر نے ایک لاکھ 30ہزار روپے چھین لئے پیپلزکالونی الفتح گراؤنڈ کے سامنے دو نامعلوم ملزمان عون محمد سے پندرہ ہزار روپے اور دو قیمتی موبائل فون چھین کر لے گئے پیپلزکالونی نمبر1میں بھی دو ڈاکوؤں نے ولید سے موٹر سائیکل نمبر ایف ڈی کیو 523چھین لی صدر جڑانوالہ کے علاقہ 354گ ب میں شوکت علی سے 6رکنی ڈاکوؤں کا گروہ موٹر سائیکل نمبر4195‘ چار ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ سرگودھا روڈ روڈ کے علاقہ نور پور کریسنٹ روڈ پر نوید سے تین مسلح ملزمان موٹر سائیکل نمبر FDR2389چھین کر لے گئے ماموں کانجن کے چک 498گ ب میں محمد طارق کو دو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا. سٹی سمندری گوجرہ روڈ پر شاداب پلازہ سے شکیل کی کار LED4979چرا لی گئی. ٹھیکری والا کے علاقہ ایئرپورٹ سے عمران کا موٹر سائیکل MZD2886اس کے دوست سے ہنڈا موٹر سائیکل FDR4824نامعلوم چور لے گئے ملت ٹاؤن کے علاقہ بھائی والا سے عبدالستار کی موٹر سائیکل FDL4206ٹھیکری والا ایئرپورٹ کے مین گیٹ سے ناصر علی کی ہنڈا موٹر سائیکل 125نمبری FDL3706کوتوالی کے علاقہ کچہری سے بابر کی موٹر سائیکل FDW9648سٹی سمندری میں نادرا آفس کے باہر سے شہباز کی موٹر سائیکل ایف ڈی ایل 2593چرا لی گئی۔

ڈاکے

مزید : علاقائی


loading...