شاہدرہ 5 ماہ قبل دولہا بننے والا 22 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

شاہدرہ 5 ماہ قبل دولہا بننے والا 22 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور(ملک خیام رفیق) شاہدرہ کے علا قہ میں 5ماہ قبل دولہا بننے والا22سالہ نو جوان گورمے بیکرزکا ملازم جنریٹر میں پا نی ڈالتے ہو ئے کر نٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لا ش قبضہ میں لے کر مر دہ خانے میں جمع کر وادی جبکہ لو احقین کی طرف سے کسی قسم کی کا روائی نہ کر وانے کی درخواست پر لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔تفصیلا ت کے مطا بق شکر گڑھ کا رہا ئشی 22سالہ ثناء اللہ امامیہ کا لو نی کے قریب واقع گورمے کمپنی میں ملازم تھا،اس کی 5ماہ قبل شادی ہو ئی تھی اورکالا خطائی روڈ پر اپنے سسرال کے گھر رہائش پذیر تھا ۔گزشتہ روز وہ دوران ڈیوٹی جنریٹر میں پانی ڈال رہا تھا کہ کر نٹ لگنے کی وجہ سے جھلس گیا ،اس کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتا ل لے جا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا ۔پو لیس نے ثنا ء اللہ کی لا ش قبضہ میں لے کر مردہ خانے میں جمع کر وادی جبکہ لو احقین کی طر ف سے کارروائی نہ کر نے کی درخواست پر لا ش ورثاء کے حوالے کر دی جوآبا ئی گا ؤں تدفین کے لئے روانہ ہو گئے ۔مرحوم کے سسرسعید اور برادرنسبتی سیف نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ئے کہا کہ مرحوم انتہائی خوش اخلاق اور دوسروں کی مدد کر نے والا تھا، اس کے جا نے سے ہماری بیٹی کی دنیا تاریک ہو گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...