ننکانہ :ٹریفک پولیس کا شہریوں کو لوٹنے کاسلسلہ جاری

ننکانہ :ٹریفک پولیس کا شہریوں کو لوٹنے کاسلسلہ جاری


ننکانہ صا حب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک پولیس کا شہریوں کو لوٹنے کاسلسلہ جاری، انسپکٹر کی چالان بُک دیکھا کر کانسٹیبل لوگوں سے پیسے بٹورنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف طریقوں سے شہریوں سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں ٹریفک پولیس کا کا نسٹیبل الطاف اور ڈرائیور آصف انسپکٹر کے اختیارات استعمال کر تے ہوئے انسپکٹر غلام میراں کی غیر موجودگی میں اُس کی چالان بُک دیکھا کر دھولر والا چوک اور تحصیل موڑ پر ناکے لگا کر شہریوں سے پیسے بٹورتے رہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اِس بابت انسپکٹر غلام میراں سے رابطہ کیا تو اُس نے کہا کہ تحصیل موڑ پر چائے پینے گئے تھے چالان میری مرضی سے ہو رہے تھے ۔

مزید : علاقائی


loading...