لاہور، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،5افراد زخمی

لاہور، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،5افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم سیل)شہر میں ٹریفک حادثات کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ ٹھوکرنیاز بیگ کے علاقہ میں ریڑھی بان شوکت سڑک عبور کررہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اسے جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ ڈارئیور کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا متوفی مقامی رہائشی تھا اور پانچ بچوں کا باپ تھا،سمن آباد موڑ پر تیز رفتار رکشا بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں رکشا ڈارئیورتنویر اور سواریاں شمیم اور اسکی بہن زخمی ہوگئیں،مال روڈ ریگل چوک پر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -