پنجاب،24گھنٹوں میں 521ٹریفک حادثات ، 11افراد جاں بحق
لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 521ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق جبکہ448شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔حادثات میں 176افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں216ڈرائیور ،12کم عمرڈرائیور، 340 مسافر اور79پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ80ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 76 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد52حادثات میں 67متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 31 حادثات میں33متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پراظہارِ تشویش کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں ، خاص طورپرنوجوانوں کو چاہیے کہ وہ بغیرہیلمٹ کے موٹرسائیکل مت چلائیں۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل635متاثر ہونے والوں میں سے512مرد اور123خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر435موٹر سائیکل52آٹو رکشے50موٹر کاریں 31 مسافر بس 20 ٹرک، اور67دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔