مغوی نوجوان تاحال بازیاب نہ ہو سکا

مغوی نوجوان تاحال بازیاب نہ ہو سکا


مریدکے(نامہ نگار) تھانہ سٹی کی حدود سے تاوان کی خاطر اغوا ہونے والا نوجوان تاحال بازیاب نہ ہو سکا۔ بتایا گیا ہے کہ نا معلوم افراد نے محلہ حدوکے کے رہائشی نوجوان سکندر علی کو اغوا کر لیا جس کی رہائی کے لیے بعد ازاں مبینہ طور پر 30لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس تاحال مغوی نوجوان کی بازیابی میں کامیاب نہیں ہو سکی لیکن اس کے ماموں آصف اقبال کی رپورٹ پر یاسین وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...