سانگلاہل: نوجوان کی نعش نہر کی پٹڑی سے ،خاتون کی بوسیدہ نعش برآمد

سانگلاہل: نوجوان کی نعش نہر کی پٹڑی سے ،خاتون کی بوسیدہ نعش برآمد


سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر41مرڑ کے قریب 18سالہ نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کرکے نعش نہر کی پٹڑی کے ساتھ پھینک دی گئی،نہر رکھ برانچ سے خاتون کی تیرتی ہوئی بوسیدہ نعش برآمد ہوئی،گردو نواح میں اعلانات کروائے گئے مگرتاحال نعشوں کی شناخت نہیں ہو سکی،تھانہ صدر پولیس نے نعشیں لا وارث قرار دے کر عوامی ویلفیئر سوسائٹی اور مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے سپرد کردیں،جنہیں سپرد خاک کر دیا گیا،بتایا گیا ہے کہ چک نمبر41مرڑ کے قریب جھال نہر کی پٹڑی کے قریب نوجوان کی نعش پڑی تھی،راہگیروں نے تھانہ صدر پولیس کو اطلاع کر دی جس نے نعش قبضہ میں لے لی،نوجوان نے سرخ رنگ کی دھاری دار شرٹ،فیروزی رنگ کا ٹراؤزر پہن رکھا تھا،جبکہ منڈی مڑھ بلوچاں کے قریب نہر رکھ برانچ میں سکھیکی کی طرف سے عورت کی برہنہ گلی سڑی نعش تیرتی ہوئی آرہی تھی،جسے باہر نکال لیا گیا،نعش ناقابل شناخت تھی۔

مزید : علاقائی


loading...