جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کا آلہ کار پولیس کانسٹیبل گرفتار

جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کا آلہ کار پولیس کانسٹیبل گرفتار


فیصل آباد(بیورورپورٹ)جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں سے رابطے اور سازباز رکھنے والے جڑانوالہ پولیس اہلکار کے خلاف تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ بابر نواز کے استغاثہ کے مطابق کانسٹیبل ظہیر انور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں سے وصولیاں کر کے ان کی پشت پناہی کرتا تھا جس پر اس کے خلاف 155سی کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا.

مزید : علاقائی


loading...