موبائل چوری کا شبہ پر‘ ملزم کو الٹا لٹا کر 7افراد کا تشدد

موبائل چوری کا شبہ پر‘ ملزم کو الٹا لٹا کر 7افراد کا تشدد

فیصل آباد(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی سمندی کے علاقہ میں ریاض عرف کاکا سکنہ قاسم روڈ سمندری پر شبہ تھا کہ اس نے یسین نامی شخص کا موبائل فون چوری کیا تھا اسی رنج کی بناپریسین نے اپنے ساتھیوں سمیت ریاض عر ف کا کا کو ڈنڈوں سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا او ربعد میں درخت سے الٹا لٹکا کر بھی مارتے رہے جس پر مقامی پولیس نے تھانہ سٹی سمندری برخلاف سات کس نامزد ملزمان یسین ولد نامعلوم ،طارق ولد فضل ،سفیان ولد نامعلوم ،عثمان ولد سلیم ،توقیر زرگر،حاجی ولد نامعلوم ،امین ولد نامعلوم اور تین کس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔سی پی او فیصل آباد نے اس وقوعہ کے بعد مقامی پولیس کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا جس کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر کے بند حوالات کیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...