8 ماہ گزر گئے 3 بچوں کے باپ 35 سالہ رضا کار کے قتل کا سراغ نہ مل سکا مدعی تھانے جانے سے خوفزدہ

8 ماہ گزر گئے 3 بچوں کے باپ 35 سالہ رضا کار کے قتل کا سراغ نہ مل سکا مدعی تھانے ...

لا ہور (کرا ئم سیل )تھانہ ہنجروال میں تعینات 35سالہ رضا کار 3بچوں کے باپ کے قتل کا 8ما ہ گز ر نے کے با وجو د بھی سراغ نہ مل سکا ،پو لیس لیت ولعل سے کا م لینے لگ پڑ ی، مد عی تھا نے جا نے سے خو فزدہ ہو گیا ۔پو لیس کے مطا بق ڈ کیتی مزا حمت ہے ،تفتیش جا ر ی ہے اورجلد ملزما ن گرفتا رکرلئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ہنجر وا ل کے علا قہ میں ٹھو کر نیا ز بیگ کچی آ با د ی کا رہائشی مقد ر حسین 3 بچوں کا باپ اورتھا نہ ہنجر وا ل میں بطور رضا کا ر تعینات تھا۔پولیس کے مطابق اپنی ڈ یو ٹی سر ا نجا م دینے کے بعد گھر جارہا تھا کہ گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔تشویشناک حالت میں اسے فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لا ش کوورثاکے حوالے کردیا جسے سینکڑو ں سو گوارو ں کی مو جو دگی میں سپرد خا ک کردیا گیا تھا ۔مقتو ل کے بھا ئی اسلم نے بتا یا کہ 8ما ہ گز ر نے کے بعد بھی اس کے بھا ئی کے قا تل گرفتا ر نہ ہو سکے ہیں۔ پو لیس لیت ولعل سے کا م لیتی ہے ،میں توتھا نہ جا نے سے خو فزدہ ہو گیا ہو ں کیو نکہ پو لیس اہلکا ر پیسے ما نگتے ہیں اورنہ د ینے پر گا لیا ں دیتے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...