9 خودکش بمباروں کی 5 شہروں میں داخلے کی اطلاع سیکورٹی ہائی الرٹ کا حکم دیدیا گیا

9 خودکش بمباروں کی 5 شہروں میں داخلے کی اطلاع سیکورٹی ہائی الرٹ کا حکم دیدیا ...

لاہور (کرائم سیل)9 خود کش بمباروں کی لاہور سمیت پانچ شہروں میں داخلے کی اطلاع پر وزارت داخلہ نے سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق قانون فافذکرنے والے تمام اداروں کو یوم آزادی کی تقریبات کی سکیورٹی کے حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے، پنجاب کے تمام شہروں کے آر پی اوز ،ڈی سی اوز ،ڈی پی اوز اور سی سی پی او لاہور کو جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے9خود کش بمبار تقریبات آزادی کے موقع پر لاہورسمیت اسلام آباد ،راولپنڈی ،سرگودھا ،فیصل آباد اور اوکاڑہ میں کاروائیاں کر سکتے ہیں جس کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی خصوصی تقریبات کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں۔ذرائعکے مطابق حکم دیا گیا ہے کہ شہر کے حساس مقامات عسکری دفاتر ،پولیس افسران کے دفاتر ،ریلوے اسٹیشن ،لاری اڈوں،چوہنگ سنٹر ،مناواں سنٹر ،پولیس لائن ،قربان لائن ،ائر پورٹ ، اور جیلوں پر فوری طور پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کردی جائے ۔ جس کے بعد پولیس آفیسرز کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...