ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے زید کے گھر گھس کر اہل خانہ سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 80ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل لوٹ لیا ۔ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے غلام مصطفی سے 1لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات جبکہ ملت پارک میں ڈاکوؤں نے عثمان اور اس کی فیملی سے 1لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات چھین لئے ۔ گارڈن ٹاؤن میں سلیمان سے 1لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی ،موبائل اورموٹر سائیکل ، نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے عثمان سے 1لاکھ 5ہززار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، سول لائن میں ڈاکوؤں نے عمران سے 65ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،گلشن راوی میں ناصر سے 30ہزار روپپے مالیت کی نقدی ،شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نجم سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عمر سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،فیکٹری ایریا میں سلمان سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،باٹا پور میں ڈاکوؤں نے عثمان سے 82ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔کاہنہ میں فاخرہ کے گھرسے گھریلو ملازمہ نے 16لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات چوری کر لیے ۔علاوہ ازیں فیکٹری ایریا میں آصف ،جنوبی چھاؤنی میں صداقت ،ڈیفنس اے میں زبیر ،ٹاؤن شپ میں توحید ، بادامی باغ میں اسحاق ،گوجر پورہ میں یسین ،جنوبی چھاؤنی میں آصف ،گلبرگ میں اعجاز ،شمالی چھاؤنی میں سعیدکی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔