مکان پر قبضہ کی کوشش،مزاحمت پر معمر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا

مکان پر قبضہ کی کوشش،مزاحمت پر معمر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا
 مکان پر قبضہ کی کوشش،مزاحمت پر معمر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا

  



لاہور(کر ائم سیل)شاہدرہ کے علا قہ میں مکان پر قبضہ کر نے کی کوشش،مزاحمت پر معمر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا۔متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کے لئے تھانہ پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطا بق نین سکھ کی رہائشی آمنہ بی بی نے روزنامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میرے 3بیٹے وفات پا چکے ہیں ۔گز شتہ روز علا قہ کے قبضہ گروپ کے افراد ناصر اور فاروق نے مجھے گھر سے نکا ل کر میرے مکان پر قبضہ کر نے کی کوشش کی اور مزاحمت پر مجھے بر ہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ۔میں اپنی درخواست لے کر تھا نے میں آئی ہو ں اس سے پہلے بھی ملزمان نے کئی دفعہ مجھ پر تشدد کیا ہے، میری اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی


loading...