شاہدرہ ،تین افراد کاخاتون پر شدیدتشدد،کہیں شنو ائی نہ ہو ئی

شاہدرہ ،تین افراد کاخاتون پر شدیدتشدد،کہیں شنو ائی نہ ہو ئی
 شاہدرہ ،تین افراد کاخاتون پر شدیدتشدد،کہیں شنو ائی نہ ہو ئی

  



لاہور(کر ائم سیل) شاہدرہ کے علا قہ میں گھر میں کو ڑا پھینکنے سے منع کر نے پرخاتون پر تشددکر نے والے ملزمان کے خلاف 6ماہ گزرنے کے با وجود کا روائی نہ ہو سکی ،متاثرہ خاتون پولیس افسران کے دفتروں کے چکر لگاتے لگاتے تھک گئی۔ شاہدرہ کی رہا ئشی شاہدہ بی بی نے روزنامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملزمان ذ والفقار،عابد اور رانی نے گھر میں کو ڑا پھینکنے سے منع کر نے پر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنا یا جس کی درخواست میں نے 6ماہ قبل تھا نہ شاہدرہ میں دی تھی جہاں میری شنو ائی نہ ہو ئی۔ اس کے بعد میں نے سی سی پی او کو بھی درخواست دی لیکن اب تک کسی نے بھی میری با ت نہ سنی اور نہ ہی مجھے انصاف ملا ۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

مزید : علاقائی


loading...