مناواں، بااثر افراد کامعمولی تنازع پر شہری پر وحشیانہ تشدد

مناواں، بااثر افراد کامعمولی تنازع پر شہری پر وحشیانہ تشدد
مناواں، بااثر افراد کامعمولی تنازع پر شہری پر وحشیانہ تشدد
کیپشن: manawa

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)مناواں میں بااثر افراد نے معمولی تنازع پر شہری پر وحشیانہ تشدد کر کے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے ،پولیس اہلکار شہری کو نشئی سمجھ کر درخواست درج کرنے کی بجائے اس کا مذاق اڑاتے رہے۔تفصیلات کے مطابق سردار پورہ کا رہائشی محمد حفیظ گزشتہ روز گھر سے کھانے کا سامان لینے مل والی گلی مناواں آیا جہاں اس کی موٹر سائیکل کا ٹائرافتخار نامی شخص سے معمولی ٹکراگیا اوردونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔محمد حفیظ نے نمائندہ\" پاکستان\" کو بتایا کہ افتخار نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر تشدد شروع کر دیا جس کی وجہ سے اس کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے اور اس سے سیدھا کھڑا نہیں ہوا جا رہا ،اس کے علاوہ انہوں نے اس کی جیب سے تین ہزار روپے نکال کر اس کے کپڑے پھاڑ دئے جبکہ راہگیروں نے ان کو روکا۔اس حوالے سے جب وہ تھانہ مناواں میں رپورٹ درج کروانے کے لیے گیا تو پولیس اہلکاروں نے اس کا مذاق اڑایا اور تشدد کے حوالے سے پوچھنے کی بجائے یہ پوچھتے رہے کہ اس کے پاس تین ہزار روپیہ کہاں سے آیا تھا۔پولیس اہلکاروں کے رویہ سے تنگ آکر وہ تھانہ سے نکل آیا ہے۔اس حوالے سے تھانہ مناواں میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے اگر کوئی سائل یہاں آئے تو ہم اس کی مکمل مدد کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -