لاہورکی سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں فوراہٹائی جائیں: الطاف حسین

لاہورکی سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں فوراہٹائی جائیں: الطاف حسین
 لاہورکی سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں فوراہٹائی جائیں: الطاف حسین

  


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹوں کو ہٹانے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی روزسے لاہورمیں پولیس اورانتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جس سے روزگار، کاروباراورملازمت پر جانے والے افرادکو شدید رکاوٹوں کاسامناہے، ان رکاوٹوں سے سب سے زیادہ متاثر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے غریب مزدور اورمحنت کش ہیں جبکہ اس کےساتھ ساتھ شاہراہیں بند ہونے سے مریضوں کواسپتال لانے لیجانے میں بھی شدید دشواریوں کاسامناہے۔ الطاف حسین نے حقوق انسانی کی تنظیموں، سول سوسائٹی، وکلابرادری اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان ظالمانہ اورآمرانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کریں۔

مزید : کراچی


loading...