طاہرالقادری کی رہائشگاہ جانے والے راستوں پر مزید کنٹینرز رکھ دیئے گئے

طاہرالقادری کی رہائشگاہ جانے والے راستوں پر مزید کنٹینرز رکھ دیئے گئے
طاہرالقادری کی رہائشگاہ جانے والے راستوں پر مزید کنٹینرز رکھ دیئے گئے

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر کے راستوں پر ڈبل اور ٹرپل کنٹینرزلگانے کا کام جاری ہے اور طاہرالقادری کی رہائش گاہ جانے والے راستوں پر مزید کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے علاقے ماڈل ٹاﺅ ن اور فیصل ٹاﺅن میں اضافی کنٹینرز اور مٹی ڈال کر سیل کر دیا گیا ہے ، رات گئے منہاج القرآن سیکرٹیریٹ سے منسلک علاقے ماڈل ٹاﺅن اورفیصل ٹاﺅن میں اضافی کنٹینرز کی لائنیں اور ان کے نیچے مٹی ڈال کر سیل کر دیا گیا تاکہ پیدل چلنے والوں کا بھی راستہ روکا جا سکے جبکہ منہاج القرآن کے اطراف میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھی نفری بڑھا دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مزید ڈیڑھ سو کنٹینرز منگوائے جا رہے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...