حکومت اور فوج کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں:خواجہ آصف

حکومت اور فوج کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں:خواجہ آصف
حکومت اور فوج کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں:خواجہ آصف

  


 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات خوش گوار اور اچھے ہیں، انہیں ایسا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا کہ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے فوج مداخلت کرے۔امریکی نیوزسروس کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی اور فوج کی ضروریات پر حکومت اور فوج کے درمیان مکمل اتفاق اور ہم آہنگی ہے۔ اپوزیشن کے احتجاج کے نتیجے میں فوج کی مداخلت کے خدشات مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات خوش گوار اور اچھے ہیں، انہیں فوج کی مداخلت یا بغاوت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے چار سال ابھی باقی ہیں اور اسے اپنا ایجنڈا پورا کرنا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...