لانگ مارچ کرنیوالوں کے غیر جمہوری عزائم سامنے آگئے: شہباز شریف

لانگ مارچ کرنیوالوں کے غیر جمہوری عزائم سامنے آگئے: شہباز شریف
لانگ مارچ کرنیوالوں کے غیر جمہوری عزائم سامنے آگئے: شہباز شریف

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فراخ دلی سے عدالتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا ، لانگ مارچ کرنیوالوں کے غیر جمہوری عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے کمیشن کا اعلان فراخ دلی کا ثبوت ہے جبکہ عمران خان کی جانب سے اسے قبول نہ کرنا غیر جمہوری رویئے کی عکاسی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے منتخب وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے اور وہ اس کا تحفظ بھی کریں گے۔

مزید : لاہور


loading...